
فائل فوٹو
معروف میوزیکل بینڈ اوورلوڈ کےموسیقارفرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔ نوجوان موسیقار کے انتقال پرشوبز ساتھیوں نے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے فرہاد کے ساتھ گزری یادیں شیئرکیں۔
برین ٹیومرکا شکار فرہاد ہمایوں کےانتقال کی اطلاع بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پردی گئی، وہ معروف اداکارہ، رائٹر، ڈائریکٹر اور ایجوکیشنسٹ نوید شہزاد اور سابق کرکٹ کمنٹیٹرشہزاد ہمایوں کے صاحبزادے تھے۔
انوشے اشرف نے فرہاد ہمایوں کےساتھ اپنی گہری یادیں شیئرکرتے ہوئے لکھا ” بہت جلدی چلے گئے، لاہوراب کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا”۔
فرہاد کے میوزیکل بینڈ ”اوورلوڈ” سے اپنے میوزیکل کیریئرکاآغازکرنے والی میشا شفیع نے ان کے ساتھ اپنے گانے ” میلا کریے ” کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ابھی میں صرف ساتھ گزارے جانے والے اچھے وقت کو یاد کررہی ہوں۔ تنازعات بھی رہے لیکن ہم اچھا میوزک بنانے میں کامیاب رہے۔
https://t.co/uPePR8Vbsv
RIP Fadi
Thinking only of the good times we shared.My career in music began with Overload.
We were at loggerheads at times but made some undeniably good music on the way. This is just one of those brilliant songs. Sharing this in your memory.— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) June 8, 2021
علی ظفر نے فرہاد ہمایوں کے ساتھ یادگار تصویر شیئرکرتے ہوئے کہا ” خُدا حافظ پرانے دوست، تم دوسروں کیلئے انسپائریشن ہو۔ موسیقی اور لوگوں کی زندگیوں کیلئے تمہاری خدمات کو چند سطروں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ تم ایک میوزیشن اور پرفارمرسے بڑھ کر ہو۔ تم ایک فائٹرتھے”۔
Good bye old friend. You were an inspiration for so many. Your contribution to music and in people’s lives cannot be defined in a few lines. You were more than a musician and a performer…you were a fighter… destined for greatness and great you were. R.I.P #farhadhumayun pic.twitter.com/RW4hvr5exC
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 8, 2021
My last Jam with #farhadhumayun. Until we jam again …. pic.twitter.com/o7hKQUPYjb
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 8, 2021
شاعری کا شوق رکھنے والے علی ظفرنے اپنے قریبی دوست کیلئے نظم بھی لکھی۔
#farhadhumayun – A tribute. pic.twitter.com/hR3CtfE0iX
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 8, 2021
فیصل قریشی نے لکھا ” تم اپنی نوعیت کے واحد انسان تھے اور ہمیشہ رہو گے، بہت جلدی چلے گئے”۔
Today I choose to celebrate your life even more than I ever have in the past. You are and always will be the only one of your kind. Gone too soon my dear friend. Rest in power till we meet again. #FarhadHumayun إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ pic.twitter.com/NzDbiXKzeS
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 8, 2021
عائشہ عمرنے فرہاد ہمایوں کیلئے طویل انسٹا پوسٹ شیئرکرتے ہوئے یشنل کالج آف آرٹس ک میں فرہاد اوردیگرپرفارمرز کے ہمراہ سال 2002 میں لی جانےوالی یادگار تصویر شیئر کی۔
عائشہ کے مطابق فرہاد سے آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی جہاں ایک ساتھ میوزیکل شو دیکھا اور سڑکوں پر چہل قدمی کی تھی۔ فرہاد کو مائی ڈیئر فادی کہنے والی عائشہ نے لکھا ” ہاں یار زندگی تو یہی ہے، کوئی کسی کا راستہ بنے اور کچھ پتہ نہیں کب کوئی چلا جائے’ ۔
عدنان صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں فرہاد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ” ایک باصلاحیت نوجوان قمست کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا۔
Shook to know about the passing away of #FarhadHumayun. A young, talented life snatched by the cruel hands of fate way too soon. Life is so fragile…May Allah grant him higher place in Jannah . Ameen 🙏🏽 pic.twitter.com/evWrlgC4ys
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 8, 2021
اعجازاسلم نے بھی اس خبرکو افسوسناک قراردیتے ہوئے فرہاد کیلئے دعائیہ پیغام لکھا ۔
Sad news … May Allah grant you the highest place in Jannah #farhadhumayun #RIP #GoneTooSoon pic.twitter.com/ta2ju9fUvG
— aijaz aslam (@aijazz7) June 8, 2021
سلمان احمد نے فرہاد کواپنا پیارا دوست اور باصلاحیت کمپوزرکہتے ہوئے لکھا کہ ”آج کی رات بہت افسوسناک خبر، نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا ہم میں نہیں رہا ”۔
Very sad news tonight. Dear Friend & Innovative percussionist , talented composer of #OVERLOAD Farhad Humayun. https://t.co/U6ibVRhLxS beloved son of Naveed & Shahzad Humayun. Inna lilla hai wainna alaihay rajeoon
— salman ahmad (@sufisal) June 8, 2021
فیشن ڈیزائنرحسین شہریار یاسین (ایچ ایس وائی ) نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 30 سال پرانے دوست کو کراج عقیدت پیش کرنا بہت غیر حقیقی لگتا ہے۔
فرہاد ہمایوں نے نومبر 2018 نے فیس بک پوسٹ میں اپنے فالوورز کو بتایا تھا کہ آپریشن سے برین ٹیومر نکال دیا گیا ہے لیکن علاج جاری ہے، بعد ازاں انہوں نے صحت کے حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی تاہم دیگرسرگرمیوں سے باخبررکھتے تھے۔
اکتوبر 2020 میں کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرہاد نے میشا شفیع کے گائے گانے پر سافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائرکیا تھا۔ فرہاد ہمایوں کا کہنا تھا کہ ” نیہڑے آ ” کو بڑی بے شرمی سے چوری کیا گیاہے۔ گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سُر، تال، میوزک نہ فلم کا ورژن ہے نہ ہی کوک اسٹوڈیو کا ورژن ہے اسے روکنا چاہیئے ۔
اوورلوڈ نے یہ گانا سال 2012 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 5 کیلئے گایا تھا۔
متعلقہ خبریں