لاہور:بیرون ملک جانےوالوں کورقم لےکر ویکسین لگانے کے خلاف مقدمہ درج

Expo Center

لاہور میں بیرون ملک جانے والوں کو رقم کے عوض ویکسین لگانے والے 2 ویکسینیٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور کے شفٹ انچارچ رانا نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ریحان اور شاہ زیب نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو 4 ہزار روپے لے کر ایسٹرازینيکا ویکسین لگارہے تھے۔دونوں ویکسینیٹرز کيخلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور رشوت لینے پر کارروائی کا مطالبہ کيا گيا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے سفارشی بنیاد پر ویکسین لگا کر ضائع ظاہر کرنے کے معاملے پر سیکرٹری صحت پنجاب نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ديتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف کمیٹی کے سربراہ مقررکئے گئے ہیں۔ یہ کمیٹی ویکسین کے ضیاع اور جعلی انٹری پر رپورٹ تیار کرے گی۔

متعلقہ خبریں