دھماک ایل پی جی فلنگ کے دوران ہوا
لاہور میں سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ہونے والے دھماکوں کے باعث علاقہ لرز اٹھا اور ایک شخص زخمی ہونے کے علاوہ 10 گاڑیاں بھی جل کر مکمل تباہ ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ گارڈن ٹاؤن برکت مارکيٹ ميں واقع سلنڈرکی ایک دکان ميں ایل پی جی کی فلنگ کے دوران ہوا جس کے بعد وقفے وقفے سے سلنڈر پھٹتے رہے۔ سلنڈرز پھٹنے سے آگ بھی بھڑک اٹھی جس نے ملحقہ تین دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے نتیجے میں ایک 50 سالہ شخص جھلس گیا جبکہ قریبی ورکشاپ میں کھڑی 10 گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوئیں۔امدادی ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک اہلکار جائے حادثہ پر تعینات رہیں گے۔
متعلقہ خبریں