لاہور:سی سی پی اوکادورہ،خلاف ورزی پرمتعددریسٹورنٹس سیل

دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں جاری

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے رات گئے شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے کیے گئے دورے کے دوران سی سی پی او نے کرونا وائرس لے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ جب کہ اس دوران ہوٹل مالکان سمیت درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ ، ڈیفنس ایچ بلاک میں کی گئی، جب کہ غفلت برتنے پر پولیس افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نارووال میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جب کہ دکان داروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

وہاڑی میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں بنوں میں 128 دکانیں اور 50 مارکیٹس سیل کرکے 80 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں