لاہور:شہریوں کےلئےپہلےڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹرکی سہولت

پاکستان میں پہلی بار یہ سہولت متعارف کروائی گئی ہے

لاہور میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پہلے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شہریوں کی سہولت کے لیے ویکسین سینٹر میں شہری گاڑی  ميں بيٹھ کر ويکسين لگواسکتے ہيں۔ ویکسین سینٹر رات 8 سے 2 بجے تک کھلا رہے گا۔ یہاں آنے والوں کو تین مراحل سے گزرنا ہوگا۔ پہلے بوتھ میں ان کی رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ دوسرے بوتھ میں ان کا بلڈ پریشر چیک کیا جاتا ہے۔ تیسرا بوتھ میں ان کی ویکسینشین کی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی الحمرا آرٹس کونسل کا کلچرل کمپلیکس موجود ہے جہاں ویکسین لگوانے کے بعد شہری 15 سے 20 منٹ انتظار کرتے ہیں تاکہ کوئی سائیڈ ایفکٹ ہونے کی صورت میں طبی امداد دی جاسکے۔

شہریوں نے اس سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں یہاں شہریوں کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں