لاہور:غیرملکیوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی واردات

Lahore girl murdered

لاہورمیں 2غیرملکیوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑروپے سےزائد کی واردات ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے اسٹیفن اور جرمنی سے ماریا سپاری 10 فروری کو لاہور آئے۔ راناعرفان نامی شخص نےغیرملکیوں کو سرمایہ کاری کاجھانسہ دے کرلاہوربلایا تھا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغوا کے بعد لوٹا۔

واردات کے دوران 1.86 بٹ کوائن کرنسی بذریعہ لیپ ٹاپ ٹرانسفر کيے جبکہ6300يورو اسلحہ کے زور پرچھينے گئے۔غيرملکيوں کےمترجم کی مدعيت ميں تھانہ ريس کورس ميں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں