لاہور:قربانی کے جانوروں کا آرائشی سامان بیچنے والی خاتون قتل

واقعے کے بعد سے مقتولہ کا شوہر غائب ہے

Your browser does not support the video tag.

لاہور میں قربانی کے جانوروں کا آرائشی سامان فروخت کرنے والی خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 45سالہ خاتون کی لاش بابو صابو انٹرچینج کے قریب سے ملی۔ واقعے کے بعد سے مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ورثاء کو شبہ ہے کہ خاتون کو اسکے شوہر نے قتل کیا۔ مقتولہ کے بھائی کے مطابق بہن شوہر کو برے کاموں سے روکتی تھی کیونکہ وہ پاؤڈر اور چرس پیتا تھا۔ اس لیے اس نے ہی قتل کیا۔

مقتولہ خانیوال سے کچھ سال پہلے محنت مزدوری کے لیے شوہر کے ہمراہ لاہور آئی تھی جس کے 6بچے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں