لاہورقلندرز کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پاکستان سپر لیگ 6 کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز الیون کو پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے ہر میچ برے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ2021ء میں لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

ایونٹ میں اس سے قبل ہونیوالے دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سرفراز الیون کا اگلا مقابلہ کل (16 جون کو) ملتان سلطانز سے جبکہ 19 جون کو کراچی کنگز سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں