لاہور:ون وےکی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس معطل ہونے لگا

تین دن کے دوران 156ڈرائیورز کے لائسنس معطل ہوئے

لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کے ساتھ ڈرائيونگ لائسنس ہی معطل کر دیا جائے گا۔

سٹی ٹريفک پوليس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

ٹريفک پوليس حکام کہتے ہيں کہ قانون شکن افراد کسی رعايت کے مستحق نہيں ہیں، کريک ڈاؤن ميں مزيد تيزی لائی جائے گی۔

چيف ٹريفک آفيسر کے مطابق سٹی ٹريفک پوليس تين دن کے دوران 156 ڈرائيورز کے لائسنس صرف ون وے ڈرائيونگ پر معطل کرچکی ہے جبکہ ايک دن ميں اوسطاً 2ہزار چالان صرف اسی جرم پر ہوتے ہيں۔

ون وے ٹريفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹريفک جام کا سبب بننے والی 127 گاڑياں بھی بند کی جا چکی ہيں۔

متعلقہ خبریں