لاہور:ٹریفک وارڈن کوگاڑی سے کچلنے کی کوشش، سرکاری افسرزیر حراست

واقعہ کی فوٹيج بھی منظر عام پر آگئی

لاہور کے علاقہ شادمان میں ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش پر پوليس نے سرکاری افسر کو حراست میں لے لیا۔

ٹریفک وارڈن نعیم نے قوانين کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا تھا جس پر ايف بی آر کے افسر نے اہلکار کو گاڑی دے ماری۔ واقعہ کی فوٹيج بھی منظر عام پر آگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی وارڈن کو موقع پر طبی امداد دی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے درخواست دینے پر شادمان پولیس نے عدنان شاہ نواز کو حراست ميں لے ليا۔

متعلقہ خبریں