لاہور:پراسرار طورپرجل جانے والی خاتون چل بسی

شوہر،سسر حراست میں لے لیےگئے

لاہور میں چند روز قبل پراسرار طور پر جھلس جانے والی 3 بچوں کی ماں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ کشور بی بی نے پسند کی شادی کی تھی اور لواحقین کا الزام ہے کہ اسے سسرالیوں نے خود جلا کر قتل کیا تاہم تفتیشی حکام ابھی معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

حافظ آباد کی رہائشی کشوربی بی نے 7 سال پہلے نزاکت سے پسند کی شادی کی تھی۔ خاتون کے لواحقین کا الزام ہے کہ نزاکت جائیداد میں حصہ مانگتا تھا اور اسی تنازعے پر اس نے تشدد کیا اور جلا کر قتل کر ڈالا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نزاکت اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ملزمان اس واقعے کو خودسوزی قرار دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں