لاہور:کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں مرگئیں

ہائی وولٹیج تاریں پانی میں گرنے سے کرنٹ لگا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ جمعہ 11 جون کی دوپہر پیش آیا۔ بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

ایک اندازے کے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔ بھینسوں کے مالک نے لیسکو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ عملے کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔

بھینسوں کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ عملے سے کئی بار وائر سے متعلق شکایات کی گئی تھیں کہ وہ لٹک رہی ہیں، تاہم بروقت کوئی کارروائی نہ کی گئی اور آج یہ واقعہ رونما ہوا۔

متعلقہ خبریں