لاہور:گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی،3خواتین جاں بحق

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے دوران 3 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی عمریں 18 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔

مرنے والی خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خواتین نے آگ سے بچنے کیلئے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا، جہاں دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ہاسٹل میں آگ کیسے لگی؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ خبریں