لاہور: افغان لڑکی کو شوہر نے قتل کردیا

News-in-Brief-Urdu

لاہور میں افغان لڑکی کو شوہر نے قتل کردیا، فرانس سے لوٹنے والا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 25 سالہ ناز کی تدفین کی جارہی تھی کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش تحویل میں لی تو مقتولہ کے سسر نے انکشاف کیا کہ بیٹے نے بہو کو قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ناز کا نکاح فون پر عبدالصمد کے ساتھ ہوا تھا، ملزم چند روز قبل فرانس سے واپس آیا اور بیوی کی جان لے لی-

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالصمد کی بہن مقتولہ ناز کے بھائی کی شریک حیات ہے، ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا-

متعلقہ خبریں