لاہور: بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Posted: Jun 26, 2021 | Last Updated: 3 hours ago

شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا

لاہور میں ہفتے کو بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔ گرمی کی شدت کم ہونے پر شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

لاہور میں کئی روز کے حبس کے بعد بادل جم کر برسے اور جل تھل ایک ہوگیا۔ آسمان سے کالے بادل برسنے کے بعد ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار کردیا۔ موسم کا لطف اٹھانے شہری بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کی جانب نکل آئے۔گرمی کی شدت کم ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Lahore mai barish say mausam khushgawar,لاہور: بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا,لاہورکا موسم،لاہور میں بارش،لاہور،بارش،