لاہور: جانوروں، پرندوں کی خوراک والی دکانیں کھلی رہیں گی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پرندوں اور جانوروں کی خوراک فراہم کرنيوالی دکانيں کھولنے کی اجازت دے دی۔

انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بھی پرندوں اور جانوروں کی خوراک کی سپلائی  برقرار رکھنے کی غرض سے ایسی دکانوں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پرندوں اور جانوروں کی خوراک فراہم کرنے والی دکانیں صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں