لاہور: خود کوحساس ادارے کا افسر کہنے والا ڈکیت گرفتار

Lahore

فوٹو: آن لائن

لاہور میں خود کو حساس ادارے کا افسر کہہ کر گاڑی چھیننے والے ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

متاثرہ شہری عمران نے صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس میں کہا کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر اس سے گاڑی چھینی۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق پولیس نے ملزم کے دعوے پر متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تو معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم سے اسلحہ، وائر لیس، خنجر اور گاڑی بھی برآمد کرلی۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی کا ٹریکر اتارا اور اس کو چھپانے کی پوری کوشش کی۔