لاہور سیشن کورٹ: ملزمان کومنشیات فراہم کرنے والی خاتون گرفتار

Drug mein pori

فوٹو: آن لائن

لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزمان کو منشیات فراہم کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پوليس کے مطابق ملزمہ منشيات لے کر احاطہ عدالت ميں داخل ہو رہی تھی۔ ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئیں۔

ملزمہ جیلوں سے آئے ملزمان کو منشیات سیشن کورٹ میں فروحت کرتی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔