لاہور: صرف 100روپے کیلئے قتل، مجرم کو عمرقید کی سزا

Lahore-police-4

فوٹو: آن لائن

لاہور کی مقامی عدالت نے صرف 100 روپے کیلئے معمر شخژ کو قتل کرنیوالے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جج محمد دیم انصاری نے صرف 100 روپے کیلئے 51 سالہ نیاز مرزا کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اخلاق نامی شخص کو عمر قید کی سزا سنادی، مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اخلاق نے بہوش و حواس نیاز مرزا کو قتل کیا۔

سیشن جج نے دوسرے ملزم امتیاز الحق کو عدم شواہد کی بناء پر مقدمے سے بری کردیا۔