لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

LQ v KK

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندر کی ابتدائی دو وکٹیں صفر پر گرنے کے بعد اوپنر فخر زمان نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ بین ڈنک 57 اور ڈیوڈ وائز 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

فتح کے بعد لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

شاھین شاہ آفریدی کو اچھی بولنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوںنے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ محمد نبی 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاھین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم سمیت تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں عامر یامین کی جگہ محمد الیاس کو شامل کیا ہے۔

پی ایس ایل2021:سپردوڑمیں آج کنگ اور قلندرکاسخت مقابلہ ہوگا

لاہور قلندرز

کپتان سہیل اختر، فخر زمان، جو ڈینلی، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ وائز، احمد دانیال، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔

کراچی کنگز

کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جوکلارک، محمد نبی، ڈنینیل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں