لاہور: ماسک نہ پہننےپر 4نوجوان گرفتار

پولیس کےساتھ ہاتھا پائی بھی کی

لاہور میں نوجوانوں کی جانب سےماسک پہننے سے انکار پر پولیس نے 4نوجوانوں کو حراست میں لےلیا۔

پنجاب میں کرونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ عوام کو زبردستی ایس او پیز پر عمل کروارہی ہے جبکہ عمل نہ کرنے والوں پر ایف آئی آر، جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں نوجوانوں کی جانب سے ماسک نہ پہننے اور پولیس کےساتھ ہاتھا پائی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان عمار، شارق،عبدالرحیم، وقاص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر برکی پولیس نے ملزمان کےخلاف کارروائی کی اور ملزمان کوگرفتار کیا۔

ایس پی کینٹ صاعدعزیز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 113کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 119افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ خبریں