لاہور: میٹرو بس سروس کے مسافروں کو مشکلات، زینے خراب ہوگئے

بس منصوبے کا آغاز 25 اکتوبر 2020 سے ہوا تھا

لاہور میں میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو خراب ایسکیلیٹرز کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔

لاہور میں میٹرو بس منصوبے میں روٹس کی خرابی کے بعد غیر فعال ایسکیلیٹرز(برقی زینے) بھی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن، کلمہ چوک، اچھرہ اور غازی روڈ سمیت متعدد اسٹیشنز کے ایسکیلیٹرز کام نہیں کررہے ہیں جس کے باعث بزرگ اور معذور مسافروں کو بس میں سوار ہونے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت کی جانب سے ان زینوں کی مرمت کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے کوئی موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

لاہور میں میٹرو بس منصوبے کا آغاز 25 اکتوبر 2020 سے ہوا تھا۔ اس کے روٹ کی لمبائی 27.1 کلومیٹر ہے۔ اس منصوبے کا نظام پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی دیکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں