لاہور: میٹرو بس میں آگ لگ گئی

فوٹو: آن لائن

لاہور کے یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آتشزدگی سے بس جل کر خاکستر ہوگئی۔

ريسکيو حکام کےمطابق میٹروبس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونےکے باعث لگی، آگ لگنے کے بعد میٹروبس اتھارٹی کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا جبکہ بس سروس تعطل کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بريگيڈ کاعملہ آگ بجھانےميں مصروف ہے۔ آگ لگنے کے نتيجے ميں بس جل کرخاکستر ہوگئی۔

حادثہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

تباہ شدہ بس کو کرین کی مدد سے ٹریک سے اٹھا کر میٹرو بس سروس ورکشاپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد میٹرو بس اتھارٹی (ایم بی اے) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات مکمل کی جائیں گی اور ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔