لاہور میں ایک نہیں دو شیش محل ہیں

یہ اندرون شہر میں دہلی دروازے کے پاس ہے

لاہور میں شاہی قلعے کے شیش محل کے بارے میں تو سب نے سب ہی جانتے ہوں گے لیکن اسی شہر میں ایک اور شیش محل بھی ہے جس سے شائد زیادہ لوگ واقف نہ ہوں۔

یہ دوسرا شیش محل لاہور کے اندرون شہر میں دہلی دروازے کے پاس واقع حویلی میاں سلطان کی تیسری منزل پر بنایا گیا تھا جو عرصہ دراز تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔یہ محل ڈیڑھ سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا مگر ہنر مندوں کی مہارت اور محنت آج بھی واضح ہے اور اپنے منفرد طرز تعمیر کی بدولت یہ شیش محل ماضی کی کہانی سناتا ہے۔عمارت کو ایک برطانوی ٹھیکیدار میاں سلطان نے تعمیر کیا تھا مگر یہ نجی ملکیت ہونے کی وجہ سے زیادہ معروف نہیں ہے۔اس عمارت کے رہائشی نعمان کا کہنا ہے کہ یہ میاں سلطان نے اپنے لیے تعمیر کرایا جسے میاں سلطان کی بیٹی سے ان کے دادا نے خرید لیا تھا۔ویسے تو اندرون لاہور کی تمام تاریخی عمارتوں کی بحالی کا ذمہ والڈ سٹی اتھارٹی کے پاس ہوتا ہے مگر یہاں کے رہائشی اس عمارت کو اپنے طور پر اصلی حالت میں بحال کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ خبریں