لاہور میں تيزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

فوٹو: آن لائن

لاہور میں کے ساتھ آندھی چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ اگلے 12 گھنٹوں میں شہر میں تيز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکےمختلف علاقوں ميں آندھی سے شہرکے درجہ حرارت ميں کمی آگئی ہے۔

اس کے علاوہ محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 12گھنٹوں ميں تيزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہورکےمختلف علاقوں ميں آندھی کی زيادہ سے زيادہ رفتار 111 کلوميٹر فی گھنٹہ ريکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کےباعث آئیسکو ریجن کے 70فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سرکل کے 13، راولپنڈی 35 اور جہلم کے 22 فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔