لاہور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

لاہور میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن ہفتے کو بعض علاقوں میں تاجروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے جبکہ انتظامیہ بھی پابندیوں کے احکامات پر عملدرآمد میں ناکام رہی۔

عید سے قبل لاہور میں تمام بازاروں کو لاک نہ لگ سکا اور چونگی امرسدھو بازار میں ہفتے کو ہر طرف خریداروں کی بھرمار نظر آئی جبکہ شٹرڈاؤن شاپنگ بھی دھڑلے سے جاری رہی۔

خواتین خریداروں کا کہنا تھا کہ انہیں تو شاپنگ ہر قیمت پر کرنی ہی ہے جبکہ لاک ڈاؤن پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے دکان دار بھی اس موقع پر کرونا کے خوف سے بے نیاز دکھائی دیے۔

صدر انجمن تاجران نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مارکیٹ ہے مگر یہاں کسی کو بھی کرونا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہم پر سختی کی اور دکانوں کی بندش کا اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 سے 16 مئی تک صرف گراسری اسٹورز، فارمیسیز، کھانے پینے کی دکانیں اور پٹرول اسٹیشنز کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں