
فائل فوٹو
لاہور کے علاقے سندر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے ايک کانسٹیبل جاں بحق ہوگيا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع پر تھانہ سندر کی حدود میں موہلنوال کے علاقے میں پولیس پہنچی جہاں ڈاکوؤں سے کراس فائرنگ میں کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اے ایس پی سرکل رائیونڈ حسیب جاوید میمن کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہيں۔
جاں بحق کانسٹیبل قیصر لاہور کے علاقے مانگا منڈی کا رہائشی تھا۔
متعلقہ خبریں