لاہور: نشے کے عادی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

فائل فوٹو

لاہور میں آئس نشے کے عادی بيٹے نے ماں کا قتل کردیا۔ پوليس کے مطابق ملزم اور مقتولہ دونوں نشے کے عادی تھے۔

آئس نشے کے عادی بيٹے نے پيسوں کیلئے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کیا۔ واقعہ ہفتہ 13 فروری کی رات کو پیش آیا۔ پوليس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتيش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ماں پر فائرنگ اپنے والد کی پستول سے کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں