لاہور میں برطانیہ سے آئی پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر 3 روز تک ریپ کیا گیا جس پر اس نے مقدمہ درج کروادیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی وفات پر پاکستان آئی تھی لیکن اس کی سوتیلی ماں نے اسے گھر پر رہنے نہیں دیا جس کے باعث وہ اپنے والد کے ایک دوست کے ہاں وحدت کالونی میں مقیم تھی جہاں اسے میزبان کے بیٹے نے ریپ کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ مسلسل 3 روز تک ریپ کیا جاتا رہا۔ پولیس نے لڑکی کے بیان پر اس کے والد کے دوست کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان میں تضادات بھی دیکھنے کو ملے ہیں تاہم حقائق جاننے کے لیے معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں