لاہور: 60ہزار روپے کالالچ، دوست نے دوست پرتیزاب پھینک دیا

acid-attack

لاہور میں دوست نے مبینہ طور پر 60 ہزار روپے کی لالچ میں اپنے دیرینہ دوست پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا، قصور کا رہائشی اسحاق لاہور میں مقیم بیٹوں سے ماہانہ رقم لینے آیا تھا، وہ 60 ہزار روپے لیکر واپس جاتے ہوئے دوست کے پاس رکا، جہاں مبینہ طور پر دیرینہ دوست نے ساتھیوں کی مدد سے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسحاق کے چہرے کا ایک حصہ بری طرح متاثرہ ہوا ہے بینائی جانے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تاہم متاثرہ شخص کے اہلخانہ پولیس کی سرد مہری کا شکوہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین

لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر
فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
وزیرخارجہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومعافی کی مشروط پیشکش