لباس سے ذہانت کو نہیں ناپا جاسکتا ،ماہرتعلیم ڈاکٹرسلمیٰ

ذہانت کا تعلق چہرہ سے نہیں دماع کے استعمال سے ہوتا ہے،ماہر نفسیات

Your browser does not support the video tag.

ماہرتعلیم ڈاکٹر سلمیٰ کا کہنا ہے کہ لباس اور ذہانت دو الگ الگ معاملات ہیں لباس سے کسی کی ذہانت کو نہیں ناپا جاسکتا۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمیٰ کا کہنا تھا کہ لباس کا تعلق انسان کے طرز زندگی اور ماحول سے ہے، جس ماحول میں آپ رہتے ہیں وہ آپ کے لباس میں نظر آتا ہے۔

ماہرتعلیم ڈاکٹر سلمیٰ کا کہنا تھا کہ ذہانت کو لباس سے جوڑنا کم فہمی ہے ذہانت کا تعلق ماحول سے ہوتا ہے لباس سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑے بڑے دعویٰ بعیر کسی تحقیق اور سروے کے شروع کردیتے ہیں حالانکہ یہ کسی کے ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے اسے عوامی رائے نہیں کہا جاسکتا۔

ڈاکٹر سلمیٰ کا کہنا تھا کہ ذاتی رائے ہمارے تجربات پر منحصر ہوتی ہے مگر اسے عوامی رائے بنانے سے قبل ڈیٹا کا حوالہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس دینی اور دنیاوی دونوں علوم ہو وہ کھبی اس قسم کی باتیں نہیں کریں گے بلکہ خواتین کے لباس سے متعلق ہمیشہ بیلنس بات کرتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما فنکشنل لیگ اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ حجاب سے خواتین کی ذہانت پر کوئی فرق پڑتا ہے غلط ہے۔

نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ حجاب کرنے سے قبل اور اب میرے لہجے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی باتیں وہ لوگ کرتے ہے جو حجاب کرنے والے خواتین کو احساس کمتری کے طرف لیجانا چاہتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آزادی ہے جس کے دل میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں۔

ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ جو خاتون حجاب پہنتی ہے وہ ویسی ہی ایک ڈسپلن ہے جیسے فجر کےلئے اٹھنا، رات کو جلدی سونا، آفس وقت پر پہنچنا وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کےلئے دو خصوصیات کا ہونا ضروری ہے ایک قوت ارادی اور دوسرا خود اعتمادی اور جو خواتین حجاب پہنتی ہے وہ ڈسپلن فالو کرتی ہے۔

ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ حجاب سے خواتین کے نفسیات پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ یہ تو خود اعتمادی کی طرف اشارہ کرتی ہے، ذہانت کا تعلق چہرہ سے نہیں دماع کے استعمال سے ہوتا ہے۔

تازہ ترین

لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر
فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
وزیرخارجہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومعافی کی مشروط پیشکش