لندن : ریلوے اسٹیشن میں آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی

لندن کے جنوبی علاقے میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص زخمی اور 5 دھویں سے متاثر ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔

بی بی سی کے مطابق لندن کے ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن پر تقریباً 100 فائر فائٹر آگ بجھانے کی کارروائی میں شریک ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے کئی دھماکوں کی بھی آوازیں سنیں، واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، تین کاریں اور ٹیلی فون باکس بھی جل کر تباہ ہوگیا۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر 5  افراد کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک زخمی کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا، متاثرین میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے  مطابق آگ کے شعلے کافی بلندی تک دیکھے گئے، جس سے دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گی، مقامی رہائشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس اسٹیشن پر آنیوالی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں