ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے نواحی علاقے چاروازگے میں گھر کے اندر دھماکے میں دو بچے اور دو خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی گولہ پھٹنے سے ہوا ہے۔
دھماکے میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں جن کی حالات تشویشناک ہیں۔
متعلقہ خبریں