لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

لوئر دیر  میں جنازے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں فریقین کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا ہے اور آج آمنا سامنا ہونے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں اس وقت سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین

فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
اپردیر: غیرت کے نام پر 3 خواتین سمیت 5 افراد قتل
لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر