لوئر کوہستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ایک حادثہ شاہراہ قراقرم پر کوثر پل کے نزدیک جبکہ دوسرا ججال کے مقام پر پیش آیا۔
سوات سے اپر کوہستان میت لے کر جانے والی ایمبولینس شاہراہ قراقرم پر کوثر پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ دوسرے حادثے میں ججال کے مقام پر بشام جانے والی کار کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
متعلقہ خبریں