لکی مروت کے علاقے جابو خیل میں گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ سے ہے ایک بچہ اور 2 خواتین جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو ضیاءاللہ نامی شخص کے گھر کی چھت پر کچھ مخالفین چڑھ گئے تھے جنہوں نے صحن میں سوئے ہوئے افراد پر حملہ کیا۔
فائرنگ اور دستی بم حملے سے 2 خواتین اور 2 ماہ کا ایک بچہ جاں بحق ہو گئے ہے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھا جس میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں