لیاری کےگینگسٹرزبیرون ملک سےکراچی میں قاتلانہ حملےکرواتے ہیں

کرائے کے قاتل سرگرم

کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں لیاری کے گینگسٹرز بیرون ملک بیٹھ کر بھی ایک دوسرے پر قاتلانہ حملے کرانے میں مصروف ہیں۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے گرفتار ملزم حارث عرف فرحان کی انٹیروگیشن رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قاتلانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ ان پیشہ ور قاتلوں کو بیرون ملک سے رقم کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔

کرائے کے قاتل حارث کے مطابق بیرون ملک میں موجود لیاری گینگ وار کے اہم کردار زاہد شوٹر نے رابطہ کیا اوراس کے احکامات پر پرانا گولیمار میں ارشد پپو گروپ پر حملہ کیا۔ اس نے پٹیل پاڑہ اور کھارادرالف مسجد کے قریب بھی ارشد پپو کے کارندوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کے مطابق حملے کے وقت زاہد شوٹر انٹرنیٹ کال پر رابطے میں رہتا تھا۔ ان کارروائیوں کے بعد بیرون ملک سے زاہد شوٹر نے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی بھیجے تھے۔

متعلقہ خبریں