لیاقت پور: ریت میں دب کر 3 بچے جاں بحق

مرنیوالوں میں 2 بہن اور ایک بھائی شامل ہے

لیاقت پور سے لاپتہ تین بہن بھائیوں کی لاشیں ریت سے مل گئیں، مقتولین میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

سماء ٹی وی کے مطابق لیاقت پور کے علاقے سے تین بہن بھائی گزشتہ روز لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی لاشیں ریت میں دبی ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بہن بھائی گزشتہ روز گھر سے کھیلنے کیلئے نکلے تھے تاہم واپس نہیں آئے، جس پر اہل علاقہ نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔

علاقہ مکینوں کو تلاش کے دوران تینوں بچوں کی لاشیں ریت کے ٹیلے میں دبی ہوئی ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کی موجودگی میں تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق بچوں میں 9سالہ بخت علی، 5 سالہ فضاء اور تین سالہ مردان شامل ہیں۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں کی اموات ریت میں دبنے کے باعث ہوئیں، لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں