لیونل میسی کے قیمتی جوتے کتنے کروڑ میں نیلام

فائل فوٹو

 اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے قیمتی جوتوں کو نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے تاریخی جوتے خود نیلامی کیلئے پیش کیے۔ لیونل میسی نے ریال ویلاڈوڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ان جوتوں سے بارسلونا کیلئے 644 واں گول داغا تھا۔

میسی نے اس وقت پہنے تھے جب انہوں نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے جوتے 2 کروڑ 65 لاکھ ستر ہزار روپے میں نیلام کیے گئے ہیں۔ نیلامی کی رقم بارسلونا کے اسپتال کے ہیلتھ پراجیکٹ میں استعمال کی جائے گی۔ میسی نے پیلے کا برازیل کیلئے 1956 سے 1974 کے درمیان 643 گول مارنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

لیونل میسی نے کہا کہ 644 گول کرنے کا ریکارڈ بنانے پر اپنی جگہ بڑی خوشی ہوئی مگر اس سے زیادہ خوشی ان بچوں کے لیے کچھ کرنے پر ہے جو صحت سے لڑ رہے ہیں۔

یہ جوتے ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز یعنی تقریبا 2 کروڑ 65 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے میں نیلام کیے گئے۔

لندن آکشن ہاؤس کے مطابق جوتو ں کے لیے نیلامی کی یہ رقم ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں