لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج کرانے کیلئے نئی شرائط

کم عمر مریضوں بغیرشرط داخل ہوسکیں گے

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے علاج معالجہ کی سہولت کو کرونا ویکسین یا کرونا منفی ٹیسٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی اور آئی بی پی کے مریضوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ یا کرونا منفی رپورٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پشاور کے اس بڑے اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن سینٹر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی سہولت بھی مفت مہیا کیا جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ پروٹوکولز 18 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ہیں جبکہ کم عمر مریضوں کے لیے کوئی شرائط نہیں۔

متعلقہ خبریں