لیہ: ٹریفک حادثے میں 3 لڑکے جابحق

accident03

لیہ میں ٹریفک حادثے میں 3 لڑکے جابحق ہوگئے۔

منگل کی صبح ایم ایم روڈ پر دھوری اڈہ کے قریب اسکول جاتے ہوئے طلباء کی موٹر سائیکل ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ موٹرسائیکل سے ٹکرانے والا ٹرالر چوک اعظم سے ملتان کی طرف جارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری اورغلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس نےموقع پرپہنچ کر ٹرالر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں اوران کی شناخت ہوگئی ہے۔ منصور اور احمد رضا بھائی تھے جبکہ مرنے والا تیسرا طالب علم نعمان ان کا کزن ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے میتیں  تحصیل اسپتال چوک اعظم منتقل کردی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے طالبعلموں کا تعلق چک نمبر 424 ٹی ڈی اے سے تھا۔

متعلقہ خبریں