ماؤں بہنوں کے نام پرگالیاں دینا پنجاب کاکلچرنہیں، فرخ حبیب

ن لیگ روحیل اصغر کو شوکاز نوٹس جاری کرے

وزير مملکت اطلاعات فرخ حبيب کا کہنا ہے پنجاب کے لوگ ماؤں بہنوں کی عزت کرتے ہيں، اُن کے نام پر گالياں نہيں ديتے، روحيل اصغر اپنی سوچ کو پنجاب کے کلچر کے ساتھ نہ ملائيں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے لیگی قيادت سے مطالبہ کيا کہ وہ روحيل اصغر کو فوراً شوکاز نوٹس جاری کرے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء روحیل اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گالیاں دینا پنجاب کے کلچر کا حصہ ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد انہوں نے اپنے بیان کو جذباتی قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ منہ سے غلط الفاظ غصے میں نکلے۔

مزید جانیے: منہ سے غلط الفاظ غصے میں نکلے،روحیل اصغر

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ روحیل اصغر کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کرے، نوٹس جاری نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ لیگی قیادت یہی سوچ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ ماؤں بہنوں کی عزت کرتے ہیں، ان کے نام پر گالیاں نہیں دیتے۔

فرخ حبیب نے ن لیگی رہنماء روحیل اصغر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سوچ کو پنجاب کے کلچر کے ساتھ نہ ملائیں۔

متعلقہ خبریں