ماؤں کاعالمی دن: شوبزستاروں کےدل چھُوجانے والے پیغامات

ماں وہ ہستی ہے جس کا نام لیتے ہی رگ رگ میں محبت کی لہر دوڑ جاتی ہے، کامیاب لوگ عزت اور شہرت کو ماں کی دعاؤں کا ہی ثمر قرار دیتے ہیں۔

گزشتہ روز ماؤں کے عالمی دن پر پاکستان اور سرحد پار سے معروف شخصیات نے اپنی والدہ کیلئے خصوصی پیغامات سوشل میڈیا پرجاری کیے۔

اداکار شان شاہد مرحومہ والدہ نیلو کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “وہ ہاتھ جنہوں نے میری رہنمائی اور مرے لیے دُعا کی، وہ ہتھیار جنہوں نے مجھے زندگی کے تمام فتنوں سے محفوظ رکھا۔ ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ “

لالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم جنوری 2021 میں 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

گلوکارہ و گیت نگار حدیقہ کیانی نے والدہ کو بطور ایک معلم ، شاعر ، لڑاکا اور ہیرو “ناقابل یقین” قرار دیتے ہوئے لکھا ” وہ میری طاقت اور محبت کا ذریعہ ہیں”۔

میشا شفیع نے کہا کہ اگرچہ ان کی والدہ اداکارہ صبا حمید اسکرین پرمتعدد لوگوں کی ماں بنتی ہیں لیکن وہ اوران کے بھائی فارس خوش قسمت کہ ہیں کہ ان کے پاس صبا ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں ان ماؤں کی تعریف کی جو کرونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے گھر والوں کو مہربانی اور لگن کے ساتھ آرام پہنچا رہی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے والدہ کو ” قیمتی ترین ” قرار دیا۔

عمران عباس نے اپنی والدہ کے قدم چومتے ہوئے خوبصورت تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ” میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں ، میری جنت ، میں زندہ ہونے تک آپ کے پیروں کو چومتا رہوں ”۔

نیلم منیر نے خوبصورت الفاظ میں والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقراء عزیز نے حال ہی میں اپنی گود بھرائی کے موقع پرلی جانے والی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا “ایک بہت ہی خاص ماں اور اس سے بھی زیادہ خاص ہونے والی نانی، الفاظ یہ بیان کرنے کیلئے کافی نہیں کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں ”۔

صبور علی نے والدہ کی یادگار تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ”آپ اکیلی نہیں گئیں، میرا ایک حصہ بھی آپ کےساتھ ہی چلا گیا ہے ”۔

سجل علی نے بھی والدہ کے ساتھ بچپن کی تصاویرشیئرکیں۔

احد رضا میر نے والدہ ثمرہ رضامیر کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں حیرت انگیز اور سب سے زیادہ نرم دل خاتون قراردیا۔

ماورہ حسین نے مدرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکی۔

مایا علی نے موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی والدہ کاشکریہ اداکیا۔

احمد علی بٹ نے اپنی نانی ملکہ ترنم نورجہاں اور والدہ ظل ہما کی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور ، خود اور تمام ماؤں کو دنیا کا سب سے اہم کا سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔

کرشمہ کپور نے اپنی بہن کرینہ کپور اور والدہ ببیتا کو ” مضبوط ترین مائیں ” قرار دیا۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میں نے ائی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں ہر روز ویسا ہی کرتی رہتی ہوں۔”

اس کے علاوہ فرحان اور زویا اختر ، شاہد کپور اور پریتی زنٹاسمیت دیگربھارتی ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پراپنی والدہ کیلئے خوبصورت پیغامات شیئرکیے۔

متعلقہ خبریں