جمعہ 9 ستمبر 2022 16:08
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’وہ کل گوجرانوالہ کے جلسے میں اپنی تحریک کے اگلے اہم مرحلے کا اعلان کریں گے۔‘
عمران خان نے جمعے کو اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کل گوجرانوالہ جلسہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
’میں اگلے اور اہم ترین مرحلے کا اعلان اس جلسے میں کروں گا۔ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز اس بات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے، وہ مائنس ون فارمولے پر چل رہا ہے۔‘
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ (حکومتی اتحاد) عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے سنیچر سے ملک گیر احتجاج شروع کیا جا رہا ہے۔‘
Tomorrow our Gujranwala jalsa will be last of our present phase of Haqiqi Azadi Movement. I will announce the next critical phase at the jalsa. Imported govt & its handlers are so petrified that nation is standing firmly behind PTI they are desperately
moving on Minus 1 formula— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2022