مادر ملت کے ہمراہ موجود یہ کون سی شخصیت ہے؟

بشکریہ ٹوئٹر

سال 1964 کے انتخابات کے دوران مادر ملت فاطمہ جناح کے ہمراہ لی گئی اس یادگار تصویر کو دیکھ کر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان کے ہمراہ کون موجود ہے ؟

یہ تصویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر میں مادر ملت کے ہمراہ موجود ان کے تایا ہے، جو ان کے خاندان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

فواد چوہدری کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ جہلم میں محترمہ کا استقبال کرتے ہوئے یہ یادگار تصویر ہمارا اثاثہ ہے۔ میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے خاندان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ یہ تصویرسال 64 کے انتخابات کے موقع پر لی گئی تھی، جب میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں