مارگلہ نیشنل پارک کا تنازع شدت اختیار کرگیا

سی ڈی اے کے عملے نے ٹریل 4 کا گیٹ اکھاڑدیا

Your browser does not support the video tag.

وفاقی ترقیاتی ادارے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے درمیان مارگلہ نیشنل پارک کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

اسلام آباد میں منگل کو سی ڈی اے کے عملے نے ٹریل 4 کا گیٹ اکھاڑدیا ہے۔مخالف فریق نے تھانہ کوہسار میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف میجنمنٹ بورڈ کے رضاکاروں کا مؤقف ہے کہ سی ڈی اے کو کہا تھا کہ پارک میں کوئی بھی کام بورڈ کی منظوری کے بغیر نہیں ہونا چاہیے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا۔

سماء کے مطابق جب تنازعہ کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا یہاں موجود زرخیز قدرتی کھاد کو حاصل کرنے کے لیے یہ کام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں