مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

وجوہات کا فوری طورپر علم نہیں ہوسکا

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

جمعرات کی دوپہر مارگلہ کی ٹریل فائیو اور رتہ ہوتر کی پہاڑیوں پر آگ لگنے سے  دھواں پھیل گیا۔ سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے  کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جھاڑیوں کو کاٹا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رواں ہفتہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں