ماشکیل میں سلنڈر کا دھماکا، 8 افراد جاں بحق

واشک : دھماکے کے بعد کا ایک منظر

بلوچستان کی تحصیل ماشکیل میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعہ پیر 7 جون کو پاک ایران سرحدی علاقے واشک میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے 4 دکانیں اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مرنے والے 5 افراد کا تعلق افغانستان سے، جب کہ 2 کا چمن کے علاقے قلعہ عبد اللہ سے ہے۔ تاہم ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ تمام افراد ویلڈنگ کی دکان میں کام کرتے تھے، جہاں یہ دھماکا ہوا۔

نوٹ: ماشکیل سے یہ خبر نمائندہ ریاد بلوچ نے ارسال کی ہے۔