پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئی ہیں۔
سلطانہ ظفر نے تنہائیاں، عروسہ ، آخری چٹان ، سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے مشہور زمانہ ڈاموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سلطانہ ظفر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کی جانب سے سلطانہ ظفر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
Another gem lost.
Veteran Actress Sultana Zafar passed away in USA.
She was a big name in Pakistani drama industry. Sultana Zafar is known for drama serial Tanhaiyan, Akhri chattan.May her soul rest in peace.#SultanaZafar #Pakistanicelebrities #legendaryactress pic.twitter.com/e25cAbJDLC
— PNCA (@PNCAOfficial) July 16, 2021
دوسری جانب ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والی شمع جنیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں، اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں، اللّہ اُن کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکہ میں وفات پا گئیں۔ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں۔ اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں۔
اللّہ اُن کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے
آمین pic.twitter.com/t4pg8SVE78— Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 15, 2021
متعلقہ خبریں