مالاکنڈ میں مسافر کوچ کا حادثہ، 15 افراد زخمی

accident03

سوات سے صوابی جانے والی مسافر کوچ مالاکنڈ میں گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ہفتے کو مالاکنڈ کی پہاڑی میں ٹنل کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا۔مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچیں اور زخمیوں کو کوچ سے نکال کر فوری طبی امداد کیلئے درگئی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔ شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں